لندن، جز وقتی ملازمت پیشہ خواتین کے بچے زیادہ صحت مندہوتے ہیں، تحقیق

جمعرات 1 اپریل 2010 14:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔یکم ۔ اپریل ۔ 2010ء) خواتین جو پارٹ ٹائم کام کرتی ہیں ان کے بچے فل ٹائم کام کرنے والی یا اپنا وقت زیادہ تر گھر میں گزارنے والی خواتین کی نسبت زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

Melbourne Murdoch Children Research Instituteکے تحت ہونے والی اس تحقیق میں گروپ انٹرویو کے ذریعے مطالعہ کیا گیا جس میں ماں اور ان کے4سے5سال کے بچوں کے قد اور وزن کے اندراج کے دوسال بعدان کے قد اور وزن کی پیمائش کی گئی۔تحقیق کے معاون مصنف اسسٹنٹ پروفیسرJan Nicholson نے بتایا کہ ان کے مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی کہ پارٹ ٹائم کام کرنے والی خواتین کے بچے دوسرے بچوں کی نسبت کم وقت ٹی وی دیکھنے اور کمJunk Food استعمال کرنے کی وجہ سے کم موٹاپے کا شکار ہوئے۔