تعلیم اور صحت کے میدان میں جنگی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:21

سرگودھا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبری 124جنوبی اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبری 130جنوبی کو ہائی سکول کا درجہ ملنے پر تقریب کا انعقا د کیا گیا، تقریب میںرکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی،رکن ِصوبائی اسمبلی رانا منور غوث خاں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض چیمہ، ڈپٹی ڈی ای او عظمی رائو،یوسی چیئرمین حاجی عمران ایزد‘ یوسی وائس چیئرمین راناعباد‘ کسان ممبر ضلع کونسل رائے فہد سلطان بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی‘رانا منور غوث‘عمران ایزد‘ریاض چیمہ‘عظمی رائو و دیگرنے خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بڑھو پنجاب ‘پڑھو پنجاب ویژن کے تحت گورنمنٹ گرلز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر ی 124جنوبی اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 130جنوبی کو ہائی سکول کا درجہ ملنے پر اہل ِدیہہ اور سکول سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس گائوں کی بچیوں کو دوسرے گائوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانا پڑتا تھا اب ان کو اپنے ہی گائوں میںہائی سکول تک تعلیم کی سہولت میسر ہوگی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سکول کے لئے مزید کمروں کی تعمیر کا اعلان کیا اور کہا کہ جلد اس سکول میں دو سے تین کمروں کو تعمیر کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے میدان میں حلقہ این اے 67میں جنگی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں اور بچیوں کے کھیل کے میدان بھی بنائیں گے تاکہ ہماری بچیاںتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنے گائوں اور سکول کا نام روشن کریں۔ اس موقع پرڈی ای او ریاض چیمہ‘ ڈپٹی ڈی ای او عظمی رائو‘یوسی چیئرمین حاجی عمران ایزد نے دونوں سکولوں کو اپ گریڈ کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :