عراق،خود کش بم حملوں، جھڑپوں اور فائرنگ کے واقعات میں 95 افراد ہلاک، متعدد زخمی، مسلح افراد نے نائب وزیر صحت عمار السفار کو اغواء کر لیا،عراق کے مختلف شہروں میں غیر ملکی اور عراقی مغویوں کی رہائی کی کارروائی کے دوران 200 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار، 8 مغوی رہا،شامی وزیر خارجہ ولید معلم صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پہلی بار عراق کا دورہ کر رہے ہیں۔اپ ڈیٹ
اتوار 19 نومبر 2006 12:28
(جاری ہے)
ادھر شیعہ اکثریتی علاقے ہلا میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 22 مزدور ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کیپٹن متھان خالد علی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صبح کے وقت منی وین میں سوار خود کش حملہ آور نے مزدوروں کو اپنی طرف بلایا اور جب بہت سے افراد وین کے اردگرد جمع ہو گئے تو اچانک منی وین کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں خود کش حملہ آور اور 22 مزدور ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ متھان کے مطابق بم دھماکے کی جگہ پر انسانی اعضاء اور خون بکھرا پڑا تھا قریبی عمارتیں اور متعدد گاڑیاں دھماکے سے متاثر ہوئیں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے محسن ہادی علوان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اچانک ہونے والے شدید بم دھماکے نے پورے علاقے کو ہلاک کر رکھ دیا میں ایک سٹور کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جائے وقوعہ پر متعدد انسانی اعضاء اور خون بکھرا پڑا تھا اور بم دھماکے میں بچ جانے والے افراد ہر سمت بھاگ رہے تھے۔ جبکہ ہلا میں ہی مشتل کے بس اڈے کے باہر یکے بعد دیگرے ہونے والے تین بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ان میں سب سے پہلے سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا جس کے چند لمحے بعد دو کار بم دھماکے ہوئے جس کے باعث 15 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ادھر بغداد کے شمال مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے مزدوروں کی بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عراقی پولیس کے مطابق بغداد، موصل، بعقوبہ اور بصرہ میں بم دھماکوں، جھڑپوں، فائرنگ اور دیگر واقعات میں 25 عراقی شہری، 5 پولیس اہلکار اور ایک فوجی مارے گئے جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر کرکوک میں ایک خود کش حملہ آور نے نماز جنازہ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بریگیڈئیر جنرل سرحد قادر کے مطابق کرکوک کے نواحی علاقے اروبا میں ایک کرد خاندان کے فرد کے نماز جنازہ کے موقع پر ایک خو کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بنی ہوئی بیلٹ باندھ رکھی تھی۔ نمازیوں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جبکہ بعقوبہ اور کرکوک میں امریکی و عراقی افواج کی کارروائی میں 12 مزاحمت کار ہلاک اور 11 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 8 مغویوں کو رہا کرا لیا گیا۔ جبکہ بصرہ، صفوان اور دیگر علاقوں میں غیر ملکی اور عراقی مغویوں کی تلاش کے سلسلے میں مارے جانے والے چھاپوں میں 200 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ شامی وزیر خارجہ ولید معلم عراق کا دورہ کر رہے ہیں، 2003ء میں صدام حسین حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد وہ اعلیٰ عہدے پر فائز عراق کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں عراق اور شام کے سفارتی تعلقات 1982ء میں ختم ہو گئے تھے تاہم تجارتی تعلقات بحال ہو چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.