تھرفانڈیشن کی جانب سے تھری نوجوانوں کو سمارٹ فون ایپ بنانے کی تربیت دینے کے لیے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)تھرفانڈیشن اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ماہ بین معاہدہ طے پایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھر فائونڈیشن کی جانب سے تھری نوجوان کی ذھنی مھارات کو جدید دور سے آراستہ اورسہولیات کے بھرپور استعمال کے لیئے تھرفانڈیشن اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ماہ بین ایک معاھدہ ہوگیا جس کے تحت تھر کے قابل اور ہونھار نوجوانوں کو گوگل کے مشھور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے سمارٹ فون ایپس بنانے کی تربیت دی جائی گی۔

معاھدہ کے مطابق سیلانی ٹرسٹ کے جانب سے چلنے والے آ ٹی تربیت پروگرام کے تحت تھر کے نوجوانوں کے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کر کے سماجی ویب بنانے اور دیگر ائپس بنانا سکھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب میں سندہ اینگرو کول مائنگ کمپنی کے بورڈ چیئرمین خورشید جمالی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر یوسف لاکھانی نے اس معاہدہ پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سیدابوالفضل رضوی، ڈاریکٹر مرتضی رضوی اور کاشف سومرو، تھر فانڈیشن کے جنرل مئنیجرز نصیر میمن بریگڈیئر ریٹائرڈ طارق لاکھیر اور سیلانی ٹرسٹ کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تھر فائونڈیشن کے سربراہ شمس الدین شیخ نے کہا کہ تھری نوجوان صنعتی میدان کے ہر شعبہ میں بھرپور کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آ ٹی سے کنسلٹ اس ٹرینگ سے تھری نوجوانوں کو روزگار اور ملازمتوں کے کئی مواقع میسر ہوں گے۔