ْاکتوبر میں بچوں کو مناسب گرم کپڑوں کا استعمال شروع کرا دینا چاہئے، ماہر اطفال ڈاکٹر اویس

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ملک کے ممتاز ماہر اطفال ڈاکٹر اویس نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینہ میں ابتدائی طور پر موسم سرما کے اثرات شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس عرصہ میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانا اشد ضروری ہے کیونکہ والدین کی ذرا سی بھی غفلت بچوں کیلئے بیماری اور ان کیلئے پریشانی کا موجب بن سکتی ہے۔

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ چونکہ شروع ہوتی ہوئی سردی بظاہر بڑوں کو اس انداز سے محسوس نہیں ہوتی لیکن وہ بچوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے لہذا اکتوبر میں بچوں کو مناسب گرم کپڑوں کا استعمال شروع کرا دینا چاہئے اور بچوں کیلئے اے سی کا استعمال بند اور انہیں رات کے وقت کسی نرم کپڑے سے لحاف کے طور پر ڈھانپ کر سلانا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئس کریم، کولڈ ڈرنکس، ٹھنڈے دودھ، مشروبات، تلی ہوئی اور کھٹی اشیاء بچوں کیلئے موسم سرما کے آغاز میں انتہائی نقصان دہ ہیں جو بچوں کو فوری متاثر کرتی ہیں اور بچے نزلہ، زکام، کھانسی، بخار کے مرض میںمبتلا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونہی بچوں میں نزلہ یا بخار کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھریلو ٹوٹکوں کی بجائے فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ کو دکھایا جائے اور بچے کی عمر کے مطابق تجویز کردہ نسخے پر عمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :