بھارت میں ڈینگی بے قابو ،

راجدھانی دہلی میں 2خواتین ہلاک ، 5220 ہسپتال داخل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بھارت میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ،راجدھانی دہلی میں ڈینگی سے 2خواتین ہلاک جبکہ 5220مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ۔

(جاری ہے)

کارپوریشن کے مطابق ڈینگی کی وجہ سے منی پور کی روہدا کو علاج کیلئے سریتا وہار کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ چل بسی۔ دوسری جانب سری گنگا رام اسپتال میں بہار کی مینا دیوی کا علاج جاری تھا۔ گزشتہ ہفتے دہلی میں ڈینگی کے 675مریض اسپتال لائے گئے، ان میں سب سے زیادہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہیں۔ یہاں 92نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔کارپوریشن کا دعوی ہے کہ وہ ڈینگی سے حفاظت کیلئے مسلسل کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :