کلر سیداں میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے لیے دوروزہ ہیلتھ ڈے فار ایمپلائز کیمپ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:52

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محکمہ صحت تحصیل کلرسیداں کی381ملازمین کی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سکریننگ کی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے لیے دوروزہ ہیلتھ ڈے فار ایمپلائز کیمپ کا انعقاد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کیا گیا جس میں محکمہ صحت کی381ملازمین کے سکریننگ ٹیسٹ کیے گے۔

(جاری ہے)

چیف منسٹر پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں محکمہ صحت کے ملازمین کے لیے ہیلتھ ڈے فار ایمپلائز کیمپ لگایا گیا جس میں تحصیل بھر کے 381ملازمین نے اپنا مکمل طبعی معائنہ کرایا۔ میڈیکل کیمپ میں ہیپٹائٹس بی، سی، ایچ آئی وی۔ایڈز، ہیموگلوبن، ملیریا، بلڈ شوگر،ویکسینیشن، بلغم کا ٹیسٹ، مکمل طبعی معائنے کے ساتھ ساتھ طبعی معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ کی نگرانی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض بٹ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹی ایچ کیوکلر سیداں ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے کی۔ٹی ایچ کیو کلرسیداں نے اپنے ہدف سے زیادہ ملازمین کا معائنہ کر کے ضلع میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔