آئندہ سال بون میرو ٹرانسپلانٹ کے آپریشن بھی شروع کیے جا ئیں گے،وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدسعید قریشی نے یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں سات ماہ کی قلیل مدت کے دوران گردوں کی پیوند کاری کے پچیس کیسز مکمل ہونے پر ڈا ؤ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے اساتذہ و طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ سال بون میرو ٹرانسپلانٹ کے آپریشن بھی شروع کیے جا ئیں گے جبکہ جگر لیور ٹرانسپلانٹ کے بھی دس آپریشن کامیابی سے مکمل کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز ڈی آئی ایم ای کے زیراہتمام رینل ٹرانسپلانٹ ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پراسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد بن حامد ،ڈاکٹر صباحت، ڈاکٹر تصدق خان، ڈاکٹرریحان ناصر خان، ڈاکٹر شوبھا لکشمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہاکہ ورکشاپ کے ذریعے آج جو کچھ سکھایاگیا وہ عملی زندگی میں دکھی انسانیت خدمت کیلیے کام آئے گا اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راشد بن حامد نے بتایاکہ اوجھا کیمپس میں یکم مارچ دوہزار سترہ سے گردوں کا ٹرانسپلانٹ شروع کیا گیا ہے یہ سرکاری شعبے میں سندھ کا دوسرا ٹرانسپلانٹ سینٹر ہے انہوں نے بتایاکہ ملک بھر میں نجی اور سرکاری شعبے تیس ٹرانسپلانٹ سینٹر اور ایک سو اسی ڈائیلاسس سینٹر کام کررہے ہیں ڈا یونیورسٹی نے مئی دوہزار سولہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولڈ آرگن اینڈ ٹشوز ٹرانسپلانٹیشن انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جو نہ صرف پاکستان بلکہ مشرق وسطی تک خدمات کا دائرہ پھیلائے ہوئے ہے انہوں نے زور دیاکہ ملک میں اعضا کی پیوند کاری خصوصا گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے مراکز کی تعداد بڑھائی جانی چاہیے