وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری صحت نے جنرل ہسپتال کیلئے مزید 30 نرسوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 7 اپریل 2010 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔7اپریل ۔2010ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکرٹری صحت فواد حسن فواد نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ ایمر جنسی کیلئے مزید 30 نرسوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین نے بتائی اور کہا کہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ان خواتین نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں - انہوں نے کہا کہ ان کی تقرری سے مریضوں کے علاج و نگہداشت میں مزید بہتری آئے گی - پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ حادثات میں فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کو دوسروں کے مقابلے میں پچاس فیصد اضافی تنخواہ دیتی ہے تا ہم ملازمین کا بھی فرض ہے کہ وہ حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنے فرائض منصبی محنت اور لگن سے ادا کریں-انہوں نے کہا کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش نہ آنے اور غیر حاضری کے مرتکب اہلکاروں کے ساتھ سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :