نیپراکا بجلی پیدا کرنے والی شوگر ملوں کیلئے بجلی کے نرخ9.28 سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

بدھ 7 اپریل 2010 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔7اپریل ۔2010ء) نیپرا نے بجلی پیدا کرنے والی شوگر ملوں کیلئے بجلی کے نرخ نو اعشاریہ دو آٹھ سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نیپرا کے مطابق شوگر انڈسٹری میں تین ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس سے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔نیپرا ذرائع کے مطابق ان نرخوں کا اطلاق دو ہزار چودہ تک بجلی کی پیداوار شروع کرنے والی کمپنیوں کیلئے ہو گا جبکہ شوگر انڈسٹری سے بجلی پیدا ہونے کی صورت میں سالانہ نو سو اسی ملین ڈالڑ کی بچت کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :