نیپرا کا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے شوگر انڈسٹری سے سستی بجلی خریدنے کا فیصلہ ،ابتدائی طور پر 80میگا واٹ کی فراہمی کا معاہدہ بھی طے پا گیا

بدھ 7 اپریل 2010 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔7اپریل ۔2010ء) نیپرا نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے شوگر انڈسٹری سے سستی بجلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر 80میگا واٹ کی فراہمی کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ان شوگر انڈسٹریوں سے معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جومارچ 2014ء تک ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بجلی فراہم کریں گی جبکہ اس سلسلہ میں ملز کو 18فیصد ریٹ ٹیرف کی ضمانت دی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے اس سلسلہ میں ایک شوگر ملز سے 80میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا ابتدائی معاہدہ کر لیا ہے ۔ شوگر ملیں 3ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :