پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل منایا جائیگا

پیر 23 اکتوبر 2017 13:41

پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل منایا جائیگا
فیصل آباد۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل( منگل کو) منایا جائیگا،اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، محکمہ صحت ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب،ای پی آئی کنٹرول پروگرام ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت مختلف شہروں میں کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہارکیا جائے گا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان کا ہر طبقہ وطن عزیزکو پولیو سے نجات دلانے کیلئے اپنی سطح پر کردار ادا کرے گا،اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :