بصارت سے محروم بچوں کی ذہنی نشونما کیلئے تقریب کا اہتمام

پیر 23 اکتوبر 2017 13:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)سفید چھڑی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے پشاور کے گورنمنٹ انسٹیٹیو ٹ برائے نابینا افراد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں بچوں نے خصوصی خاکوں اور سٹیچ پر فارمنس کے ذریعے سفید چھڑی کی اہمیت اجاگر کی تقریب کی مہمان خصوصی بلیسنگ ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی سربراہ قرةالعین ایاز تھیں۔ تقریب میں بصارت سے محروم افراد اور بچوں کو تحائف بھی دیئے گئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قرةالعین ایاز نے بتایا کہ بصارت سے محروم بچوں کی ذہنی نشونما کیلئے ایک پروگرام شروع کیا جائیگا جس میں ان کیلئے سیمینار، ٹریننگ اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔