آئی سپیشلسٹ کی غفلت، غلط آپریشن سے مریضہ کی آنکھ ضائع ،

لواحقین کا دس ملین روپے کے ہرجانے کا نوٹس

پیر 23 اکتوبر 2017 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سینئر ترین آئی سپیشلسٹ کی غفلت غلط آپریشن سے مریضہ کی آنکھ ضائع لواحقین کا دس ملین روپے کے ہرجانے کا نوٹس تفصیل کے مطابق مقامی ہسپتال سینئر ترین آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سلطان نے چند ماہ قبل چک 544گ ب کی رہائشی شمیم بی بی کی آنکھ کا آپریشن کیا مبینہ طور پر انہوں نے مریضہ کی بائیں کے بجائے دائیں آنکھ کاا ٓپریشن کر دیا جس کے نتیجے میںا ٓنکھ ضائع ہو گئی مریضہ کے بیٹے پروفیسر ڈاکٹر اسد سعید نے چوہدری بدر منیر بشیر ایڈوکیٹ کے ذریعے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ اس سنگین پیشہ ورانہ غفلت کے نتیجے میں ان کی والدہ کی آنکھ ضائع ہوئی جس کا دس ملین روپے ہرجانہ ادا کیا جائے عدم تعمیل کی صورت میں ڈاکٹر سلطان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے تمام تر نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔