تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا 14 سالہ بیٹی چند سال قبل فوت ہو گئی، دو بچوں کی صحت ابتر ہے ، نصرالدین

ے 20 دن کے اندر خون کی ضرورت پڑتی ہے ،حصول کے لئے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،علاج کیا جائے، پشین کے رہائشی کی اپیل

پیر 23 اکتوبر 2017 20:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ضلع پشین کے علاقے گوال کے رہائشی نصرالدین نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کے تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا دو بچوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں ان کی مالی امداد کی جائے تاکہ ان کے بچوں کی جانیں بچ سکیں، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ان کی 12 سالہ بیٹی راجی اور 8 سالہ بیٹا زاہد بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ ان کے دونوں تھیلیسیمیا کا شکار ہیں جب چند سال قبل ان کی ایک 14 سالہ بیٹی اسی مرض کا شکار ہوکر انتقال کرچکی ہے، اب دونوں بچوں کی صحت بھی بہتر نہیں انہیں 15 سے 20 دن کے اندر خون کی ضرورت پڑتی ہے جس کے حصول کے لئے بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ہزار گنجی سبزی منڈی میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں،وہ اپنی جمع پونجی اپنے بچوں کے علاج پر خرچ کرچکے ہیں اور اب ان کے پاس اپنے بچوں کے علاج کی سکت نہیں ،انہوں نے بتایا کہ طند سال قبل ان کی ایک بیٹی جو اس مرض کا شکار تھی کے علاج کے لئے انہوں نے اپنا گھر تک بیچ دیا مگر ان کی بیٹی جانبر نہ ہوسکی،اب مزید دو بچے اسی مرح کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پورا گھر ایک کرب سے گذررہا ہے اور انہیں اپنے بچوں کی زندگیوں کے حوالے سے سخت پریشانی لاحق ہے،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے علاج معالجے کے لئے کراچی بھی گئے تاہم بچوں کا علاج بیرون ممالک ممکن ہے مگر ان کی مالی حثیت اتنی نہیں کہ وہ ان بچوں کا علاج کراسکیں انہوں نے صوبائی حکومت سمیت مخیر حضرات اور رفاحی اداروں سے اپیل کی کہ ان کے بیمار بچوں کے مکمل علاج کے لئے ان کی مالی امداد کرکے انہیں اور ان کے پورئے خاندان کو پریشانی سے نجات دلانے میں اپنا کردا ادا کریں،انہوں نے مخیر حضرات سے 03083800042پر ان سے رابظہ کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :