میو ہسپتال کی ایمرجنسی کو ماڈل ایمرجنسی بنانے کا پی سی ون تیار

مریضوں کو جدید ،عالمی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر 30کروڑ روپے لاگت آئیگی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی کو ایک ماڈل ایمرجنسی بنانے کا پی سی ون تیار کر لیا، منصوبے پر 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال کی ایمرجنسی کو ایک ماڈل اور بین الاقوامی طرز کی ایمرجنسی بنایا جائے گا جس میں عالمی معیارکی سہولتیں، سٹاف ، آلات اور مشینری نصب کی جائے گی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ اس ماڈل ایمرجنسی کے لئے جدید آلات خریدے جائیں گے اور مریضوں کو جدید اور عالمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔منصوبے پر کل 30کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے منصوبے کی منظوری دے دی ۔