فوڈ ہیلتھ ٹیموں کی کارروائی، 110 مضر صحت سوڈ ا واٹر کی بوتلیں اور 29 پیکٹ گٹکا ضبط

پیر 23 اکتوبر 2017 20:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی فوڈ ہیلتھ ٹیموں نے 110 مضر صحت سوڈ ا واٹر کی بوتلیں اور 29 پیکٹ گٹکا ضبط کر کے مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ آئی سی ٹی کے ترجمان کے مطابق فوڈ ہیلتھ ٹیموں نے ناقص صفائی اور حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر27فو ڈ آوٹ لیٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں اور 10فوڈ آوٹ لیٹس کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیئے اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئے ۔

ٹیموں نے 76گندے برتن ضبط کر کے کاروائی کی ہے۔کھانے پینے کی اشیاء کے دس نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بجھوائے ہیں۔ ٹیموں نے ان فوڈ آ وٹ لیٹس کو وارننگ دی ہے کہ وہ صفائی کی صورت حال فوری طور پر بہتر کریں اور ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن کرائیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے کل151 انسپکشن کی ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے ۔

ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں بیکریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن کرائیں اور کچن میں صفائی کی صورت حال بہتر کریں ورنہ ہائی جینز و سینی ٹیشن رولز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ دریں اثنا ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی چھ انسپکشن کیں اور ڈرگ کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے۔ انہوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ایکٹ کی پابندی کریں۔