چکن گنیا کی تشخیص و علاج کیلئے مریضوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے، جان محمد بلوچ

پیر 23 اکتوبر 2017 20:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ چکن گنیا کی تشخیص و علاج کیلئے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، صحت و صفائی کے حوالے سے بلدیہ ملیر میں ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، بلدیہ ملیر میں مرحلہ وار یوسیز میں چکن گنیا کی تشخیص و علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگائے جارہے ہیں،چکن گنیا کی تشخیص و علاج کیلئے مریضوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے چیئرپرسن صحت کمیٹی سائرہ بلوچ کے ہمراہ چکن گنیا کی تشخیص و علاج کے حوالے سے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طاہر ملک سے اجلاس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان، پی ایس ٹو چیئرمین عمر جان بلوچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ ملیر کو چیف میڈیکل آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں آسو گوٹھ میٹرنٹی ہوم میں چکن گنیا کی تشخیص و علاج کیلئے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ پر آنے والے مریضوں کے معائنے کے دوران مرض ظاہر ہونے پر مریضوں کو طبی سہولیات بمعہ ادویات فراہم کی گئیں۔

جان محمد بلوچ نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھوکھر ا پار 6 نمبر میٹرنٹی ہوم و ڈسپنسری میں (آج) بروز منگل دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے تاکہ عوام کو چکن گنیا وائر س سے بچائو کی تدابیر سے آگاہ کیا جا سکے، تمام متعلقہ افسران چکن گنیا فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر چیئرپرسن ہیلتھ کمیٹی سائرہ بلوچ کورپورٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :