دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل بھرپور طریقے سے منایا جائیگا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:00

دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل بھرپور طریقے سے منایا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل ( منگل ) 24اکتوبر کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، محکمہ صحت ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیت ،این جی اوز کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت مختلف شہروں میں کانفرنسز ،ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا،اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہارکیا جائیگا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان کا ہر طبقہ وطن عزیزکو پولیو سے نجات دلانے کیلئے اپنی سطح پر کردار ادا کریگا،اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :