سجاول میں ہیپاٹائٹس کے مرکز پر ادویات کی قلت سے مریض دربدر ہوکررہ گئے

پیر 23 اکتوبر 2017 21:21

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سجاول میں ہیپاٹائٹس کے مرکز پر ادویات کی قلت سے مریض دربدر ہوکررہ گئے ہیں ،مریضوں کا کہناہے کہ تعلقہ اسپتال سجاول میں ہیپاٹائٹس کے سینٹرمیں بی اور سی کی ادویات نہیں مل رہی ہیں جس سے انہیں پریشانی کا سامنہ ہے ،واضع رہے کہ وزیراعلیٰ کے خصوصی پروگرام برائے ہپاٹائٹس کے تحت سجاول میں سینڑ قائم ہے جہاں پر سینکڑوں مریض رجسٹرہیں تاہم ادویات او ر کٹس کی قلت کا سامنہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :