رائیونڈ ہسپتال میں نااہل ڈاکٹرز کی ناہلی کا دوسرا واقع پتہ کے آپریشن کے دوران خاتون کے جگر کی وینز کاٹ دیں

مریضہ کی حالت غیر ہونے پر خودہی اپنی گاڑی میں لاہو رجناح ہسپتال لے گیا وزیر اعلی پنجاب کو تحریری درخواست ارسال کر دی ہے ، خاتون کے خاوند کا بیان

منگل 24 اکتوبر 2017 16:18

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں نااہل ڈاکٹرز کی ناہلی کا دوسرا واقع پتہ کے اپریشن کے دوران خاتون کے جگر کی وینز کاٹ دیں مریضہ کی حالت غیر ہونے پر خودہی اپنی گاڑی میں لاہو جناح ہسپتال لے گیا خاتون کے خاوند کو ڈاکٹر نے بتایا کہ پتہ کی بجائے جگرر کا اپریشن کر دیا گیا ہے، وزیر اعلی پنجاب کو تحریری درخواست ارسال، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سٹی رائیونڈ کے سابق جنرل سیکرٹری حاجی شفقت شیرازی کی بیوی کو پتہ کی شکائت تھی جس پر تحصیل ہیڈکوٹر ہسپتال کے معروف سرجن ڈاکٹر ذیشان سے رابطہ پر ڈاکٹرنے کہا کہ اپریشن کے بغیر پتہ کی پتھری نکلنا مشکل ہے ،مریضہ کا ہیلتھ کارڈنمبری45864بھی بنا ہوا تھا ڈاکٹر ذیشان نے پرائیویٹ الرحمن سرجیکل ہسپتال میں اپریشن کرانے کا مشواہ دیا اور خود اپریشن کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وہان پر ہی تما م ٹسٹ وغیرہ بھی کرائے گئے جبکہ ٹی ایچ کیوہسپتال میں تمام ٹسٹ کی سہولت موجود تھی ڈاکٹر ذیشان نے پتہ کا معمولی اپریشن پر پانچ گھنٹے صرف کرنے پر مریضہ کے خاوند کو پریشانی لاحق ہورہی تھی کہ ڈاکٹر نے آکر بتایا کہ مریضہ کی حالت خراب ہے اور اس کو فوری لاہور جناح ہسپتال لیکرچلنا ہوگا ڈاکٹر نے اپنی گاڑی نکالی اور خود ہی لاہور جناح ہسپتال داخل کروایا گیا وہاں ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ مریضہ کے پتہ کی بجائے جگر کے اپر یشن کے دوران جگر کی وینز کاٹ دی گئی تھیں ،سرکاری ہسپتال کا سرجن محض چند روپے کی خاطر اپنے مریضوںکوپرائیویٹ (مقتل گاہ) الرحمن سرجیکل ہسپتال میں مریضوں کو لانے کا سلسلہ شروع اور ٹی ایچ کیو سے غداری کی جا رہی ہے، اس واقع کے خلاف ن لیگی شفقت شیرازی نے تحریری درخواست وزیر اعلی پیجاب اور ہیلتھ منسٹر کو ار سال کر دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :