کھیرا الزائمر کے مریضوں کے لئے مفید ہوسکتا ہے،تحقیق

بدھ 25 اکتوبر 2017 10:50

کھیرا الزائمر کے مریضوں کے لئے مفید ہوسکتا ہے،تحقیق
آکسفورڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) آکسفورڈ اور ڈینڈی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ نسیاں کی کمزوری اور بڑی حد تک لرزے کی کیفیت پیدا کرنے والی بیماری الزائمر کے مریضوں کیلئے کھیرے کا استعمال بیحد مفید ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کھیرے سے یہ مصرف لینے کیلئے سائنسدانوں نے کھیرے میں موجود رہنے والے ایک خاص قسم کے وائرس کو بروئے کار لایاگیا ہے۔

یہ وائرس اکثر ہرے نظرآنے والے کھیرے پرگٹھلیوں کی شکل میں نمایاں ہوجاتے ہیں مگر یہی گٹھلیاں الزائمر کا علاج بن سکتی ہیں۔ کھیرے کی نئی افادیت جاننے کے بعد سائنسدانوں نے اس کی ویکسین بھی تیار کرلی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد وہ کھیرے کو الرجی اور شریانوں کی تنگی جیسے دوسرے امراض سے نجات کیلئے بھی استعمال کرسکیں گے۔