بچوں کو آلودگی سے بچانے والی کار تیار

بدھ 25 اکتوبر 2017 13:09

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) برطانوی باپ نے اپنے بچے کی محبت میں پہلی بار ایک ایسی کار تیار کی جس میں بیٹھا بچہ سڑکوں پر اڑنے والی گردو غبار کے ساتھ صوتی آلودگی سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق باپ کی بچے سے والہانہ محبت مین تیار کی گئی کار کو ’پش کار‘ کا نام دیا ہے ۔

(جاری ہے)

والد کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنی بنائی ہوئی کرسی کو مفید اور کارگر قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ کرسی فضا میں موجود زہریلی گیس کی ہلاکت آفرینی میں 80 فیصد کی کمی کرتی ہے اور کرسی میں بیٹھے بچے کے چاروں جانب صاف ستھری اور نفیس ہوا کا بلبلہ بنادیتی ہے، بچہ نہ تو شور سن پاتا ہے اور نہ ہی گردو غبار اسکے پھیپھڑوں میں جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :