مشروم ڈپریشن کا بہترین علاج ہے، ماہرین

بدھ 25 اکتوبر 2017 14:04

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مشروم ’’کھمبی‘‘ ڈپریشن سے چھٹکارے کا بہترین علاج ہے۔لندن کے مشہور امپیریل کالج کے ماہرین نے کہا ہے کہ میجک مشرومز میں ایک مرکب ’’سائلوسائبن‘‘ پایا جاتا ہے جو ڈپریشن کو دور کرسکتا ہے۔ ماہرین کے جدید تجربات میں ڈپریشن کے 20 ایسے مریض لیے گئے جن پر دوا اثر نہیں کررہی تھی۔

ان سب مریضوں کو مشروم میں پائے جانے والے مرکب سائلوسائبن کی پہلے ہفتے تک 10 ملی گرام مقدار دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بعد اگلے ہفتے تک 25 ملی گرام خوراک دی گئی۔ان میں سے 19 افراد کو پہلی ، دوسری اور تیسری خوراک کے بعد دماغ سکین کیے گئے۔ جب پہلے اور بعد میں کئے گئے سکین کا باہمی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ دماغی گوشے ایمگڈالا میں خون کی فراہمی کم ہوئی ہے۔ ایمگڈالا میں ہمارے جذبات چھپے ہوتے ہیں جن میں خوف، دباؤ اور دیگر منفی جذبات بھی ہوتے ہیں۔ جبکہ دماغ کے ایک اور گوشے میں جو ڈپریشن سے وابستہ ہوتا ہے وہاں بہتری دیکھی گئی۔ دماغی سکین کے تمام مریضوں نے ڈپریشن میں کمی کا اعتراف کیا جبکہ ان کے دماغ کسی کمپیوٹر کی طرح ری سیٹ ہوکر مایوسی سے امید کی جانب بڑھنے لگے۔

متعلقہ عنوان :