ابتدائی طبی امداد سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کر کے لاکھوں ہلاکتوں کو روکا جا سکتا ہے، برٹش چیرٹی

پیر 12 اپریل 2010 19:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔12 اپریل ۔2010ء) برٹش چیرٹی کے مطابق صرف ابتدائی طبی امداد سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کر کے ہر سال دنیا میں ہونے والی لاکھوں ہلاکتوں کو روکا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں عالمی سطح پر حکومتوں کو جامع لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

سینٹ جوہن ایمبولینس چیرٹی کے مطابق وہ اس بارے میں ایک آگاہی مہم پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں جس میں صحت اور جان بچانے سے متعلق پانچ مختلف ایمرجنسی کی صورتحال کا احاطہ کیا جائے گا۔

برطانیہ میں ہر سال ایک لاکھ 50 ہزار افراد ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہارٹ اٹیک، زیادہ خون بہنا اور سانس بند ہونے کے علاوہ دیگر وجوہات ایسی ہیں جن سے لوگ پل بھر میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اگر ایسے موقع پر اعتماد کے ساتھ فسٹ ایڈ فراہم کر دی جائے تو یہ لوگ زندہ رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :