بل گیٹس کی رواں سال پولیو کے خاتمے کی پیشگوئی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 14:51

بل گیٹس کی رواں سال پولیو کے خاتمے کی پیشگوئی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال پولیو کا خاتمہ ہوجائیگا۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بتاتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ یہ سال پولیو وائرس کے اختتام کا برس ثابت ہوگا ،ْ1988 سے اب تک دنیا بھر میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے جو کہ تین دہائیوں پہلے ساڑھے تین لاکھ تھی مگر اس سال یہ گھٹ کر صرف 12 رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بل اینڈ ملینڈا فائونڈیشن کے سالانہ خط میں بل گیٹس نے لکھا کہ پولیو کے خلاف مہم میں پیشرفت عالمی صحت کی چند بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے ،ْاگر متاثرہ علاقوں میں حالات مستحکم رہے تو انسانیت 2017 کے بعد پولیو کا کوئی کیس نہیں دیکھے گی۔انہوں نے لکھا کہ جب پولیو وائرس کا خاتمہ ہوجائیگا دنیا اس حوالے سے فنڈز کو بچوں کی صحت بہتر بنانے میں صرف کرسکے گی ،ْپولیو کے خلاف جدوجہد سے حاصل ہونے والے سبق دیگر امراض پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوں گے ،ْ1988 میں پولیو وائرس 125 ممالک میں پایا جاتا تھا اور ہر سال ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کو معذور کردیتا تھا تاہم عالمی مہم کے نتیجے میں اس خطرناک وائرس کو پھیلنے سے روک دیا گیا اور 1988 سے اس حوالے سے ویکسی نیشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :