پاکستان میں ہر سال اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے، عمر آفتاب
جمعہ 27 اکتوبر 2017 15:20
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ہماری تنظیم مختلف رفاحی اداروں اور ماہرین صحت کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات اٹھاتی ہے اور اس دوران خواتین کو مرض کی حساسیت اور اس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتی ہے کیونکہ یہ مرض ابتدائی تشخیص پر قابل علاج ہے اس لئے ہچکچاہٹ کی بجائے خواتین کو فوری طور پر اس مرض کا علاج کرانا چاہئے جس سے شرح اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق رواں سال پوری دنیا میں 1.2 ملین افراد میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ سال چھاتی کے کینسر کے نتیجے میں 40 ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی گئیں۔ عمر آفتاب کا کہنا ہے کہ پنک ربن چھاتی کے کینسر سے آگاہی کی شناختی علامت بن چکا ہے جس کا مقصد خواتین کو اس بیماری سے متعلق مکمل آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ اگر کینسر کی شروع میں تشخیص ہو جائے تو مریض کو ممکنہ حد تک بچایا جا سکتا ہے۔سی ای او پنک ربن نے کہا کہ اس ضمن میں 2004ء میں ویمن امپاورمنٹ نے پہلا قدم اٹھایا اور ملک بھر میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے پنک ربن مہم کا آغاز کیا، رواں سال 5 لاکھ خواتین کو پورے ملک میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاچکی ہے۔ پنک ربن کے تحت ڈاکٹرز نے 14 ہزار خواتین کا فری چیک اپ اور 2 ہزار خواتین کی فری میمو گرام سکریننگ کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.