شہریوں کو دمہ، ٹی بی ، پھیپھڑوں کے کینسر سے بچائو کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدائت کر دی گئی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 16:26

فیصل آباد۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2017ء)ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ ، ٹی بی ، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبر دست اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچائو کیلئے تمام افراد کو بھر پور طریقے سے شجر کاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ہدائت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے۔محکمہ جنگلات کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحت مندر کھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میںعوامی شعور بیدار کرنے کیلئے تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ طلباء و طالبات، اساتذہ ، تمام سرکاری ، غیر سرکاری اداروں ، صنعت کاروں ، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی خوشگوار فضاء کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔