نوری ہسپتال کے زیر اہتمام ’’بریسٹ کینسر پر پبلک آگاہی سیمینار‘‘ (کل )ہوگا

جمعہ 27 اکتوبر 2017 19:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) پاکستان سوسائٹی آف کلینیکل اونکولوجی، نوری ہسپتال اور تنظیم بہبود مریضاں نوری کے زیر اہتمام’’ بریسٹ کینسر پر پبلک آگاہی سیمینار‘‘ کل بروز ہفتہ 28اکتوبر2017 ء صبح 10بجے نوری ہسپتال سیکٹر G-8/3،اسلام آباد میں ہوگا ۔ اس موقع پرچیئرمین پی اے ای سی مہمان خصوصی ہوںگے۔

(جاری ہے)

ممبر پلاننگ کمیشن(سوشل سیکٹر) ڈاکٹر عاصمہ حیدر ، نوری ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فہیم ،ڈاکٹر حمیرا محمود و دیگر اظہار خیال کریں گے ۔

سیمینار میں ملک بھر سے ماہرین بریسٹ کینسر شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں کینسر سے شفا یاب ہونے والے مریض اپنے تجربات اور مشاہدات بھی شرکاء کو آگاہ کریں گے۔ سیمینار کے اختتام پر ایک واک بھی منعقد کی جائے گی ۔