لنڈی کوتل،اول خان کلی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 14:36

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2017ء)خیبررائفل کی طرف سے لنڈی کوتل کے گائوں اول خان کلی میں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا،جس کے دوران کیپٹن ڈاکٹرفیصل شبیرنے گائوں کے ضرورت مند،بیمارمردوخواتین اوربچوںکامفت معائنہ اورعلاج کرکے مفت دوائیاں فراہم کیں ،خیبررائفلزکے ڈاکٹرنے علاج معالجے کے علاوہ مقامی لوگوںکوبیماریوں سے بچنے اورصاف ستھرارہنے کی ہدایات بھی دیں۔