بھارت، سگریٹ نوشی سے سالانہ 9 لاکھ افرد ہلاک

ہفتہ 17 اپریل 2010 19:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17 اپریل ۔2010ء) بھارت میں سگریٹ نوشی سے سالانہ 9 لاکھ افرد ہلاک ہورہے ہیں یہ انکشاف”نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن“کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے سروے میں کیا گیا ہے۔ جس کی تیاری میں بھارتی، برطانیہ اور کینیڈین ماہرین نے حصہ لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سروے میں کہا گیا ہے کہ پورے بھارت میں سگریٹ نوشی سے سالانہ 9 لاکھ افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں اور اگر مسئلہ کے حل کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ہلاکتیں سالانہ 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق ہر سال بھارت میں30 سے 69 برس کے جتنے لوگ مرتے ہیں ان میں سے20 فیصد مرد اور 5 فیصد خواتین کی ہلاکتوں کا سبب سگریٹ نوشی ہے ۔سروے میں سگریٹ نوشی سے بچوں کی اموات کا مطالعہ نہیں کیا گیا ۔ سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی سے ہلاک ہونے والے آدھے لوگ ان پڑھ ہیں کیونکہ وہ اس کے مضر اثرات سے بے خبر ہوتے ہیں۔ ماہرین نے حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ سگریت نوشی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے فوری مہم نہ چلائی گئی تو آئندہ برسوں میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :