نصیر اللہ بابر ہسپتال، 4 ماہ میں 2 لاکھ مریضوں کا معائنہ

پیر 30 اکتوبر 2017 12:15

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2017ء) پشاور کے نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال کوہاٹ روڈ میں چار ماہ کے دوران اوپی ڈی میں 2 لاکھ سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ تقریباً 17 ہزار چھوٹے اور بڑے آپریشن کئے گئے، ہسپتال میں ماہ اپریل سے جولائی کے دوران کل 2 لاکھ 22 ہزار 103مریضوں نے اوپی ڈی کا دورہ کیا، اس دوران 2387 مریضوں کو داخل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے اعدادوشمار کے مطابق 4028 مریضوں کی ای سی جی، 12333الٹراسائونڈ، 10162ایکسریاور 4580 مریضوں کے ڈیجیٹل ایکسرے کے علاوہ 16329 چھوٹے آپریشن جبکہ 632 بڑے آپریشن کئے گئے، ان میں گائنی، پیڈز، کارڈیالوجی، آرتھوپیڈک، ای این ٹی، ڈینٹل فزیوتھراپی، نیوروسرجری، سکن اور کیجولٹی وغیرہ کے مریض شامل تھے۔ ہسپتال میں 4 ماہ میں62 ہزار سے زائد مختلف قسم کے تشخیصی ٹسٹ جبکہ 1لاکھ سے زائد مریضوں کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی ، ہسپتال اعدادوشمار کے مطابق ماہ اپریل میں 20124، مئی میں 15705، جون 9342اور جولائی میں 17650مریضوں کے مختلف قسم کے ٹسٹ کرائے گئے۔ اسی طرح ایمرجنسی میں 1لاکھ 18ہزار671 مریضوں کو سروسز فراہم کی گئیں۔