زونگ4G کا اپنے ہیڈ کوارٹر میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے مہم کا کامیاب انعقاد

پیر 30 اکتوبر 2017 19:22

زونگ4G کا اپنے ہیڈ کوارٹر میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے مہم کا کامیاب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء)پاکستان کی4G کی نمبر1 ٹیلی کام کمپنی زونگ4G نے اپنی سماجی کارپوریٹ ذمہ داریوں کے ضمن میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے ایک کامیاب مہم کا انعقاد کیا۔مہم کے دوران خواتین ملازمین کو اس موزی مرض کی فوری تشخیص اور علاج کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ایشیاء میں اس مرض کے حوالے سے سر فہرست ہے جہاں ہر سال 90ہزار سے زائد بریسٹ کینسر کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

اس کی بنیادی وجہ خواتین میں اس مرض کے بارے میں معلومات کا نہ ہونا ۔یہی وجہ ہے کہ اس قابل علاج مرض کی تشخیص ہونے تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ زونگ4G کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تہائی سے زائد ملازمین خواتین ہیں ۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ان تمام خواتین کیلئے ایک خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میںمعروف آنکولوجسٹس پر مشتمل پینل کو مدعو کیا گیا ۔خواتین ملازمین کو اس موزی مرض کو شکست دینے والی متعدد حوصلہ مند خواتین کی زندگیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے بعد پینل نے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیے۔

خواتین ملازمین سے اظہاریکجہتی کیلئے کمپنی کے دیگرتمام ملازمین نے مہم کے دوران اپنے بازوئوں پر پنک ربن پہنے رکھے۔ زونگ4G کی جانب سے اپنی خواتین ملازمین کیلئے اس مہم کا انعقاد اس عزم کا اظہار ہے کہ کمپنی اپنے تمام ملازمین کی حفاظت اور ان کی بہتری کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔بطور ذمہ دار کارپوریٹ کمپنی زونگ4G پر عزم ہے کہ اپنی متعدد معلوماتی و آگاہی سرگرمیوں سے معاشرے کی بہتری میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔