خیبر آئی فائونڈیشن کا پلوسی میں فری کیمپ، 353مریضوں کا معائنہ، مفت ادویات اور عینکیں مہیا کی گئیں

منگل 31 اکتوبر 2017 12:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء)خیبر آئی فائونڈیشن ہسپتال کے چیئرمین حاجی محمدلقمان شاہ نے خیبر آئی فائونڈیشن کی ذمہ د اریاں سنبھالتے ہی فری آئی کیمپ کا انعقاد کا سلسلہ تیز کردیاہے‘ خیبر آئی فائونڈیشن نے سابقہ سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پشاور کے پسماندہ گائوں پلوسی میں غریب اور نادار آنکھوں کے مریضوں کیلئے فری آئی کیمپ منعقد کیاجس میں 353مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور موقع پر ہی انہیں مفت ادویات اور مفت عینکیں مہیا کی گئیں۔

(جاری ہے)

جن مریضوں کوآنکھ کے آپریشن کی فوری ضرورت تھی انہیں ہسپتال ریفر کردیاگیاجہاں ان کی آنکھوں کا جلد مفت آپریشن کیاجائیگا۔