ہم 2030ء تک دنیا سے ٹی بی کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،عالمی ادارہ صحت

منگل 31 اکتوبر 2017 16:41

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ کے ادارہ صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ایڈہنم گیبریاس نے کہا ہے کہ ہم 2030ء تک دنیا سے ٹی بی کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ٹیڈروس ایڈہنم گیبریاسنے کہا کہ دنیا بھر سے ٹی بی کے خاتمے کے لئے بھر پور کوششوں کے دوران ہمیں جن اقدامات ،سرمائے اور سیاسی حمایت کی ضرورت ہے وہ میسر نہیں ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ٹی بی ہمیشہ سے ہی دنیا کا سب سے خطرناک متعدی قاتل رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق انڈیا ،چائنا اور روس میں ہر سال 10.4 ملین ٹی بی کے کیسزز سامنے آتے ہیں۔سن 2000ء سے اب تک حفاظتی،تدارکی اور طبی اقدامات کے باعث ایسے 53 ملین لوگوں کی جان بچائی گئی ہے جو ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھے۔2017 کی عالمی ٹی بی روپورٹ کے مطابق ٹی بی سے مرنے والوں کی تعداد میں 37 فیصد کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :