الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال اور آئل اینڈ گیس کمپنی کے مابین پسماندہ علاقوں میں مفت سرجیکل آئی کیمپس کا معاہدہ

منگل 31 اکتوبر 2017 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2017ء) الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال اور آئل اینڈ گیس کمپنی پاکستان کے درمیان پاکستان کے پسماندہ اور ضرورت مند علاقوں میں مفت سرجیکل آئی کیمپس کا معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت الشفاء ٹرست آئی ہسپتال، آئل اینڈ گیس کمپنی کے مالی تعاون سے پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف پسماندہ علاقوں میں سالانہ 27 سرجیکل فری آئی کیمپس کا انعقاد کرے گا ان کیمپس میں تمام ضرورت مند مریضوں کا مفت علاج اور موقع پر سفید موتیے کا مفت آپریشن بھی کیا جائگا۔

الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر رضوان اللہ اصغراور آئل اینڈ گیس کمپنی کے سی ایس آر منیجر عبدالرؤف کھجک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں مزید ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور مستقبل میں بھی الشفاء ٹرسٹ اور آئل اینڈ گیس کمپنی آف پاکستان اس زمرے میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تعاون کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :