پبلک اکاؤنٹس کمیٹی،وزارت صحت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

جمعرات 22 اپریل 2010 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 اپریل ۔2010ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سرکاری اداروں میں گاڑیوں کے غلط استعمال کی تحقیقات کیلئے خواجہ آصف کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی جبکہ وزارت صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادویات کی خریداری اور بجٹ کے حوالے سے پی اے سی کو تین ہفتوں کے اند ربریفنگ دی جائے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں وزارت صحت کے دوہزار سات آٹھ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نےوزارت کے ذیلی محکموں میں اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی جبکہ سال دو ہزار سات آٹھ میں مالی سال کے خاتمے سے دو دن قبل ہیپاٹائٹس پروگرام کیلئے پمز کو پندرہ ملین جاری کرنے پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور وزارت خزانہ سے وضاحت طلب کرلی۔ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ خوشنود لاشاری کا کہنا تھا کہ کنکرنٹ لسٹ کے خاتمے کے بعد ادویات کی رجسٹریشن سمیت بہت سے امور صوبوں کے پاس چلے جائیں گے جو وفاق کے پاس ہونے چاہئیں۔