کے ایم یو نے12موضوعات پر تحقیق کی منظوری دیدی

بدھ 1 نومبر 2017 13:34

پشاور۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ایم ایس کے بارہ مختلف موضوعات پرتحقیق کی منظوری دے دی۔موضوعات کی منظوری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید کی زیر صدارت ہونے والے اے ایس آر بی کی53ویں اجلا س میں دی گئی جس میں ڈین فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسزڈاکٹر جواد احمد،ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسزڈاکٹر مسرت جبین،ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ پروفیشن ایجوکیشن ڈاکٹر فوزیہ گل ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ضیاء الحق اورمختلف فیکلٹیز کے پروفیسرز اور سپروائزرز کے علاوہ متعلقہ ریسرچ سکالرز موجود تھے۔

اجلاس میں بیسک میڈیکل سائنسز کے پانچ ایم فل ، دو ایم ایس پی ٹی، ایم پی ایچ کے دو اورہیلتھ پروفیشن ایجوکیشن کے دو تحقیقی موضوعات کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرارشد جاویدنے کہاکہ کے ایم یو میںتحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ تحقیق کومحض ڈگریوں کے حصول تک محدود نہیں ہوناچاہیے بلکہ ہمارے نوجوان سکالرز کو ایسی تحقیق پر توجہ دینی چاہیے جس سے عام لوگوں اورمعاشرے کوفائدہ پہنچے ۔