چھاتی کے سرطان کا بر وقت علاج کیا جائے تو اس سے با آسانی بچا جا سکتا ہے، ڈاکٹر حبیب

بدھ 1 نومبر 2017 13:34

پشاور۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے کہا کہ اگرچھاتی کے سرطان کا بر وقت علاج کیا جائے تو اس سے با آسانی بچا جا سکتا ہے ،یہ ایک خطرناک بیماری ہے جس سے ہمیں محتاط رہنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے روز کیپل ہال میں''بریسٹ کینسر کی وجوہات،علامات اور بروقت علاج'' کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر نبیلہ جاوید نے بریسٹ کینسر کی وجوہات، علامات اور بروقت علاج کے حوالے سے طالبات کو تفصیلی بریفنگ دی۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت سارے ہسپتال ہیںجو کینسر کی روک تھام کے لئے سرگرم ہیںاور کافی تعداد میں این۔جی۔اوز اور ادارے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے بارے میں ٹریننگ دے رہی ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سریربادشاہ،ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر سجاداور ڈاکٹر غزالہ علی خان بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :