دیرلوئر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس

بدھ 1 نومبر 2017 16:33

لوئردیر۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) دیر لوئر میں چھ دسمبر سے شروع ہونے والی پولیوں مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد نے صدارت کی اجلاس میں آنے والے چھ نومبر کو ہونے والی پولیو مہم سے متعلق اور سکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او لوئر دیر ڈاکٹر شوکت، یوپیک کے چیئرمین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، اور محکمہ صحت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہدایات جاری کیںایڈی سی نے کہا کہ ہر ٹیم کے ساتھ سکیورٹی کو یقینی بنائے اور کوئی ٹیم سکیورٹی کے بغیر نہیں جائیگی‘اس مہینے دو بار پولیو مہم ہوگی ،پہلا مرحلہ 6 نومبر سے 9نومبر اور 20 سے 23 نومبر تک دوسری پولیو مہم ہوگی جس کے لیے 946 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں 846 موبائل ٹیمیں، 70 فکس، 46ٹرانزٹ اور 216 ایریا سپروائزرز کی ٹیمیں دو لاکھ 92 ہزار نو سو 93پانچ سال سے کم بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :