چلڈرن ہسپتال میں 829اہم اسامیاں خالی ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع

بدھ 1 نومبر 2017 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چلڈرن ہسپتال میں 829اہم اسامیاں خالی ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادیجس میں کہا گیا ہے کہ ان اسامیوں پروفیسر ،اسسٹنٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر شامل ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں اسامیاں خالی ہونے سے طبی امور متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال میں 829خالی اسامیاں باعث تشویش ہے۔اتنی بڑی تعداد میں اسامیوں کا خالی ہونا طبی معاملات کو متاثر کررہا ہے۔ان اسامیوں پروفیسر ،اسسٹنٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر شامل ہیں۔جس کی وجہ سے دیگر امور کو چلانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ شہر کے اتنے بڑی ہسپتال میں خالی اسامیوں کو فوری طور پر پر کرنے کیلئے احکامات جاری کیے جائیں۔