یو ای ٹی کا تھیلیسیمیا آگاہی سیمینار کے انعقاد کافیصلہ

جمعرات 2 نومبر 2017 11:32

پشاور۔- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورنے تھلیسیمیا سے بچائو کیلئے آگاہی سیمینار کے انعقاد کافیصلہ کیاہے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے فرنٹئیر فائونڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایگزیکٹو فرنٹئیر فائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم سے ملاقات کی، اس موقع پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کلب ڈاکٹر صمد بصیر، روٹریکٹ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے طلبا ء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے فرنٹئیر فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہاتی کراتے ہوئے کہا کہ فرنٹئیر فائونڈیشن کو جب بھی خون کی عطیات کی ضرورت محسو س ہو تو انجینئرنگ یونیورسٹی کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی تھلیسیمیا سے بچائو کیلئے آگاہی کے حوالے سے جلد ایک سیمینار کا انعقاد بھی کریگی۔ انہوں نی چیف ایگزیکٹو فرنٹئیر فائونڈیشن کو یونیورسٹی کی شیلڈ پیش کی اور بعد ازاں تھلیسیمیا کے مریض بچوں سے بھی ملے۔