آرایم آئی میں آرتھوکان بون و سافٹ ٹشو ٹیومر کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 2 نومبر 2017 11:32

پشاور۔- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء)رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (آرایم آئی) میں چھٹی آرتھوکان بون اینڈ سافٹ ٹشوٹیومر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر رفیع اللہ اورکزئی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد رحمان اورملک بھر سے ماہرین طب نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہرین نے مرض کی جلد تشخیص سے متعلق آگاہی پر زوردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں قابل ڈاکٹر موجود ہیں جو مرض کی بروقت تشخیص کیساتھ بہترین علاج کرسکتے ہیں، اس موقع پر پاک آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی جس کا مقصد جونیئرڈاکٹر وں اور کنسلٹنٹس کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کرنا تھا، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر رفیع اللہ نے کہا کہ صحت کے حوالے سے سرگرمیوں کا انعقاد وقت کا تقاضہ ہے ،آخر میں ڈاکٹر رحمان اورڈاکٹر رفیع نے مہمانوں میں شیلڈ ز تقسیم کیں۔