روانڈا میںچینی میڈیکل ٹیم کے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

پہلے روز سینکڑوں مریض کیمپ پہنچے اور چینی ڈاکٹروں سے مفت ادویات حاصل کیں مریض ڈاکٹروں کے رویہ سے متاثرہوئے ، چین1982ء سے طبی سہولتیں فراہم کررہا ہے

جمعرات 2 نومبر 2017 12:37

کبن گو ، روانڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء)چین کی 18میڈیکل ٹیم نے روانڈا کبن گو سیل میں ایک ہفتے کے فری میڈیکل کیمپ کا آغاز کیا ،سینکڑوں مقامی باشندے کبن گو اور ارد گرد کے علاقوں سے میڈیکل کیمپ پہنچے اور انہیں چینی ڈاکٹروں سے مفت ادویات حاصل کیں ، ان ڈاکٹروںکا تعلق آرتھوپیڈک ،انٹرنل میڈیسن ، سرجری ،معدے کے امراض ، آکو پنکچر اور زچہ بچہ کے شعبوں سے ہے ، چینی ڈاکٹروں نے مریضوں کی تشخیص کی ، انہیں مشورے دیئے اور مفت ادویات فراہم کیں ،کیمپ آنیوالوں نے ہرطرح کے مریض شامل تھے ، وہ چینی ڈاکٹروں کے رویئے سے بہت متاثرہوئے ، چین1982ء سے روانڈا میں طبی سہولتیں فراہم کررہا ہے اور اس کے اب بھی سینکڑوں میڈیکل اہلکار روانڈا میں طبی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔