لیز ا صحت یابی کی جانب گامزن

ہفتہ 24 اپریل 2010 12:15

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24اپریل 2010ء) لیزا رے صحت یابی کی جانب گامزن ہوگئیں۔لیزا رے کو گزشتہ سال کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا لیکن وہ اپنی جرات اور بہادری سے اس مرض کو شکست دینے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئی ہیں کیونکہ جب کسی شخص کو مشکلات کے حوالے سے بتایا جاتا ہے تو یا تو وہ شکست کا راستہ اختیار کرتا ہے یا پھر وقت سے لڑنا کا اور لیزا نے دوسرا راستہ ہی اختیار کیا اور وہ اس راستے پر کافی حد تک کامیاب بھی ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

لیز ا نے گزشتہ سال جولائی میں اپنا باقاعدہ علاج شروع کروایا اور اس دوران ان کو مختلف نوعیت کے پیچیدہ قسم کے علاج سے بھی گزرنا پڑا جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی صحت مزید متاثر ہوئی بلکہ ان کی خوبصورت شخصیت بھی منفی طور پر متاثر ہوئی لیکن ہر مرحلے پر وہ پرامید رہیں اور آخر کار وہ کینسر جیسے مہلک مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔اپنے بلاگ پر لیزا نے اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نئے مرحلے کا آغا ز کررہی ہیں ۔ لیزا اب چاہتی ہیں کہ وہ کینسر کے اس مرض سے متعلق عوامی آگاہی پیدا کریں ۔ اب وہ اپنے نئے پراجیکٹ کوکنگ ود اسٹیلا میں نظر آئیں گی جبکہ وہ یونی گلوب کے ڈاکیومنٹری ڈرامے کینسر سروائیور میں بھی نظر آئیں گی ۔