وزیر اعلی پنجاب سے وزیرمملکت برائے اطلاعات سید صمصام علی بخاری کی ملاقات

پیر 26 اپریل 2010 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26 اپریل ۔2010ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیرمملکت برائے اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے گزشتہ روزایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا- وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر تمام وسائل نچھاور کئے جارہے ہیں- انہوں نے کہا کہ توانائی کے بغیر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کیاجاسکتا اور اس مقصد کے لئے توانائی کے منصوبوں کوجنگی بنیادوں پر مکمل کرنا ہوگا- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں توانائی کے بچت پلان پر عمل پیرا ہے اور توانائی کے حصول کے مختلف منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے- انہوں نے کہاکہ توانائی کے حصول کے لئے مختلف منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کرنے کے لئے ایک علیحدہ محکمہ قائم کیاجارہاہے جس میں ماہرین کو شامل کیاجائے گا-

متعلقہ عنوان :