سوسائٹی آف ہیپاٹالوجی کی 17ویں کانفرنس اختتام پذیر

پیر 6 نومبر 2017 12:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) پشاور میں پاکستان سوسائٹی آف ہیپاٹالوجی کی تین روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی جس میں ملک بھر سے ماہرین جگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ماہرین نے اپنے مقالہ جات پیش کئے جس میں ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں ہونیوالے نتائج سے بھی شرکاء اور حاضرین کو آگاہ کیاگیا،مقالہ نگاروں نے کانفرنس میں مختلف سوالات اور تحفظات کے حوالے سے بھی اپنے خیالات پیش کئے، واضح رہے کہ یہ کانفرنس امور جگر کے حوالے سے اہم کانفرنس رہی جس میں ماہرین نے اپنی سفارشات تیار کیں جس سے نجی و سرکاری سطح پر استفادہ کیا جا سکے گا،کانفرنس کے صدر اور معروف ماہرِ امراض جگر و معدہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال فاروقی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کی سفارشات جہاں مریضو ں کے علاج کے ضمن میں معاون ہونگی وہیں محققین ڈاکٹرزکیلئے یہ صدقہ جاریہ بھی ہے۔

انہوں نے اٴْمید ظاہر کی کہ ماہرین جگر کا پشاور میں تین روزہ قیام اٴْن کی خوشگوار یادوں میں ایک اضافہ ہو گا۔