چیچہ وطنی‘سماجی تنظیم دی لائف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تین روزہ فری بلڈ گروپنگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

پیر 6 نومبر 2017 13:12

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) سماجی تنظیم دی لائف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تین روزہ فری بلڈ گروپنگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا،سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ علی رضا نے بتایا کہ بلاک نمبر12کی کیمبرج اکیڈمی میں لگائے گئے کیمپ میںمجموعی طور پر284،طلبہ اور طالبات کی فری بلڈ گروپنگ کی گئی،ان میں بلڈ کے نایاب گروپ کی33بلڈ ڈونرز بھی شامل ہیں،گروپنگ کے فرائض عبدالباسط،اسدطارق،اور ادریس نے انجام دئیے۔