سموگ کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں‘پروفیسر عرفان احمد

پیر 6 نومبر 2017 13:13

سموگ کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں‘پروفیسر عرفان ..
ْ سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ پروفیسر عرفان احمد نے کہا ہے کہ اسموگ کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ما حولیاتی آلودگی نے ہر شخص کو مریض بنا دیا ہے ۔ہسپتالوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

صحت کے حوالے سے حکومتی دعوے محض اشتہارات تک محدود ہوکر رہ گئے۔ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بنائے جانے والے تمام منصوبے صرف کاغذوںتک محدود ہو چکے ہیں۔ پروفیسر عرفان احمد نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے 12،12گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔کاروبارٹھپ اور صنعتیں بندہورہی ہیں۔مزدور بے روزگار اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے۔