محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے پانچ روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ شروع

پیر 6 نومبر 2017 16:21

محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے پانچ روزہ ..
فیصل آباد۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ محکمہ صحت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ضلع جھنگ کی تمام تحصیلوں کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے پانچ روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر جھنگ میں شروع ہوگئی،جس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر شاہد سلیم سمیت دیگر حکام نے شرکاء کو 10 نومبر جمعہ تک جاری رہنے والی ٹریننگ کی غرض و غایت سے ۱ٓگاہ کیااور عوام کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی ،انہوں نے کہا کہ ان ٹیگریٹڈ مینجمنٹ ۱ٓف نان کمیونی کیبل ڈزیزز اینڈ مینٹل ہیلتھ ٹریننگ کامقصد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو متعدی، غیر متعدی اور ذہنی و دماغی امراض کی وجوہات، انکی علامات، بروقت تشخیص کیلئے اقدامات،تدارکی حکمت عملی اور مطلوبہ معیار کی طبی سہولیات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ ذہنی و دماغی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،انہوں نے بتایا کہ حکومت اس سلسلہ میں سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاہم ہیلتھ سٹاف کو بھی اس ضمن میں خصوصی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وقتاً فوقتاً ٹریننگ ورکشاپس کے انعقاد کا ایک مقصد انہیں ہیلتھ کے شعبہ میں ہونیوالی جدید ڈویلپمنٹس سے ۱ٓگاہی فراہم کرنا بھی ہے تاکہ انہیں متعلقہ امراض میں مبتلا مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور انکے علاج معالجہ میں کوئی دقت پیش نہ ۱ٓئے۔